Home / International News / صدی کا بدترین زلزلہ، میکسیکو میں تین روزہ سوگ کا اعلان

صدی کا بدترین زلزلہ، میکسیکو میں تین روزہ سوگ کا اعلان

میکسیکو ستی: میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی، 200سے زائد زخمی ہیں، جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زلزلے سے متاثرہ میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں اب تک 600سے زائدآفٹرشاکس محسوس کیے گئے ۔آفٹر شاکس کے خوف سے لوگوں نے رات آسمان تلے گزاری، جمعرات کو بحرالکاہل میں آنے والے 8اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کو صدی کا بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *