Home / News / International News / اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا

اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا

نیویارک: اقوام متحدہ نیروہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا،نقل مکانی کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے 3 لاکھ افراد کی امدادکیلئے 7کروڑ71 لاکھ ڈالردرکار ہوں گے، 3لاکھ افراد کی آبادکاری ککیلئے 60ہزار ٹینٹس اور پندرہ ہزارباتھ رومزکی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد اور آبادکاری کا ابتدائی پلان جاری کردیا ہے ،نقل مکانی کرکے بنگلہ دیشپہنچنے والے 3 لاکھ افراد کی امداد کیلیے 7کروڑ71 لاکھ ڈالردرکار ہوں گے جبکہ 3لاکھ افراد کی آبادکاری کیلیے60ہزار ٹینٹس کی ضرورت ہے جبکہ پندرہ ہزارباتھ رومزکی ضرورت ہے۔دوسری طرف میانمار میں بربریت

سے بھرا کھیل جاری ہے،شیطان بنے انتہا پسند بدھ بھکشوں نے مسلمانوں کی مزید 8بستیوں کو جلا کر راکھ بنا دیا ہے ۔دنیا بھر میں آنگ سان سوچی اور ان کی ظالم فوج کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں جبکہ ملائیشیا جانیں بچا کر آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کو تیارہوگیاہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،سائے سے بھی خوف زدہ یہ مسلمان مدد کے لیے اقوام عالم کی جانب دیکھ رہے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش آنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔میانمار میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی برائے انسانی حقوق یانگ ہی لی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کے اس کھیل میں اب تک ہزار یا اس سے زیادہ افراد موت کی نیند سلا دیے گئے ہیں۔خوف، فاقہ کشی اور تھکن سے بد حال لاکھوں مسلمان، راکھائن میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ جبکہ دنیا بھر میں اب یہ مطالبہ زور پکڑ گیا ہے کہ میانمار کی حکومت بالخصوص آنگ سان سوچی پر دبا بڑھایا جائے وہ مسلمانوں کی نسل کشی بند کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *