Home / News / Breaking News / ہرجانہ کیس ،عدالت نے عمران خان کو دوبار ہ نوٹس جاری کر دیا

ہرجانہ کیس ،عدالت نے عمران خان کو دوبار ہ نوٹس جاری کر دیا

لاہور (آن لائن)لاہور کی مقامی عدالت کے جج اظفر سلطان نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف کے سربرہ عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کے دعویٰ میں عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب جمع نہیں کر وایا گیا۔ شہباز شریف کی طرف سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پرشہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا شہباز

شریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا اور جھوٹا الزام عائد کر کے عمران خان نے سیاسی مفادات حاصل کرنے کیلئے شہباز شریف کی کردارکشی کی لہٰذا عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہر جانے کی ڈگری جاری کی جائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ہی بے نظیربھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پروازپرلندن روانہ ہوئے۔ عمران خان کے صاحبزادے سلمان ، قاسم اور پی ٹی آئی رہنماء عثمان ڈار بھی ہمراہ تھے۔ عمران خان اورعثمان ڈارایک ہفتے کے دورے پرلندن گئے ہیں تاہم دورے کے دوران پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *