Home / Showbiz News / شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی

شوٹنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما ان دنوں رجنی کانت کی فلم “پری”کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اورشوٹنگ کے دوران خطرناک سٹنٹ لیتے ہوئے ماضی میں کئی فنکار زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم پیشہ ورانہ امور کے دوران اس قسم کے رسکس لینا ہی اس کام کا تقاضا ہے ۔تاہم اس فلم کی شوٹنگ کے دوران جو افسوسناک واقعہ پیش آگیا اس نے پوری انڈسٹری میں افسوس اور خوف و ہراس کی ایک نئی فضاپیدا کر دی۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔ ٹیکنیشن کو

کرنٹ لگنے سے جھلس جانے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکااور دم توڑ گیا۔ اس واقعے کے بعد اداکارہ اور باقی ٹیم شدید صدمے کی کیفیت سے دو چار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *