Home / News / Showbiz News / ماڈل و ٹی وی میزبان صوفیہ مرزاگرفتار

ماڈل و ٹی وی میزبان صوفیہ مرزاگرفتار

لاہور(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ عاصم رضا نے معروف ماڈل صوفیا مرزاء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ سمن آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ماڈل صوفیہ مرزاء کوگرفتار کر کے آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کرے ماڈل صوفیہء مرزاء کیخلاف تھانہ سمن آبادپولیس نے جعلسازی کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہےجس میں ملزمہ صوفیہء مرزاء عدالت میں پیش ہونے کی بجائے مفرورہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہی ہیں۔ ادھر ایک قومی روزنامے کے مطابق پولیس صوفیہ مرزا کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی اور اس سے ایک گھنٹے سے زائد تفتیش

کی ۔صوفیہ مرزا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے ۔واضح رہے کہ صوفیہ مرزا پر 19 سالہ لڑکی فاطمہ کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *