Home / Pakistan News / ابرار الحق بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

ابرار الحق بھی عمران خان کو چھوڑ گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)حلقہ این اے 120میں انتخابی مہم کے سلسلیمیںتحریک انصاف کی جانب سے جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینلز کے ذرائع کے مطابق مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں عوام ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے ۔ تاہم جلسے کے دوران اس وقت ایک دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عین جلسے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرار الحق اور پیپلزپارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اورایم پی اے ملک ریاض

اٹھ کر چلے گئے۔ جلسے کے دوران پیش آنے والے اس حیران کن واقعے نے نہ صرف جلسے کے ہزاروں شرکا کودم بخود کر دیا بلکہ سیاسی مبصرین بھی اس بارے میں کئی طرح کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *