Home / News / Interesting and Weird / لوگ اکثر بات چیت کے دوران دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ

لوگ اکثر بات چیت کے دوران دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ

اسلام آباد (پی کے- خبر آن لائن )لوگ اکثر بات چیت کے دوران دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ کر بات کرنے میں دکت محسوس کرتے ہیں اور ادھر ادھر دیکھنے لگتے ہیں، اس طرح کرنے سے بات کرنے والے شخص کو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس کی باتوں کو توجہ سے نہیں سنا جا رہا اور برا محسوس ہونے لگتا ہے۔مگر ایک تحقیق کے مطابق ایسا کرنا ایک فطری عمل ہے۔
اگر کوئی شخص دوران گفتگو ادھر ادھر دیکھ رہا ہے تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وہ آپ کی باتوں کو اہمیت نہیں دے رہا بلکہ وجہ یہ ہے کہ دوران گفتگو ہمارا دماغ الفاظ کی ترتیب اور چناؤ میں مصروف ہونے کے باعث دوسرے شخص کے چہرے پر توجہ مرکوز کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ جب کوئی آپ سے بات چیت کے دوران مشکل الفاظ کا استعمال کررہا ہو تو ایسی صورتحال میں دوسرے شخص کی آنکھوں میں دیکھ کر بار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔یہ درحقیقت دماغی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے، دوران گفتگو دماغ الفاظ کی ترتیب اور چناؤ میں مصروف ہونے کے باعث دوسرے شخص کے چہرے پر توجہ مرکوز نہیں کر پاتا۔ اسی لئے اگر کبھی آپ کسی سے بات کررہے ہو اور دوسرا شخص ادھر ادھر دیکھے تو یہ جان لیجئے گا کہ اس کا دماغ دو مختلف چیزوں کے چناؤ میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *