Home / News / International News / امریکا میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، دو زخمی

امریکا میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، دو زخمی

ٹیکساس(پی کے- خبر آن لائن)امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں قائم ایک مکان میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 8 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واقعہ رات 8 بجے شمال مشرقی شہر ڈولاس سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک علاقے میں پیش آیا۔پلانوں پولیس کے ترجمان ڈیوڈ ٹیلے کا کہنا تھا کہ پولیس نے فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی جائےوقوعہ کا رخ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب پہلا پولیس آفیسر متاثرہ مکان میں داخل ہوا تو اس نے مبینہ حملہ آور کو دیکھ کر
اسے ہتھیار ڈالنے کو کہاکہ جس کے بعد پولیس آفیسر نے فائرنگ کردی۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس آفیسر کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ واقعے میں دیگر دو افراد زخمی بھی ہوئے۔تاہم ان زخمیوں کی حالت کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد اور مبینہ حملہ ا?ور کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ تمام مقتولین اور زخمی ہونے والے افراد بالغ معلوم ہوتے ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خاموش ہمسایوں کی موجودگی میں اس قسم کا واقعہ پلانوں کے لیے غیر معمولی بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *