Home / News / Sports News / گولڈ برگ اور ہوگن سمیت 22 بڑے ریسلرز کی پاکستان آمد، زبردست اعلان کر دیا گیا

گولڈ برگ اور ہوگن سمیت 22 بڑے ریسلرز کی پاکستان آمد، زبردست اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گولڈ برگ اور ہوگن سمیت 22 غیر ملکی ریسلر پاکستان آ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر دہشت گردانہ حملے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا مگر پاکستان کے حالات اب کافی حد تک نارمل ہو چکے ہیں، پاکستان میں پہلے غیر ملکی کرکٹرز کے علاوہ ہاکی کے کھلاڑی بھی آئے،اب ریسلرز نے بھی پاکستان آنے کی حامی بھر لی ہے، ان ریسلر میں ہوگن، گولڈ برگ، بیرٹ اور اسٹیریو سمیت 22 ریسلر پاکستان میں ریسلنگ کرتے نظر آئیں گے، ریسلنگ کرانے
والے منتظمین نے کہا ہے یہ ایونٹ آئندہ سال پی ایس ایل سے پہلے یا بعد میں منعقد کرایا جائے گا، اس سلسلے میں جلد ان غیر ملکی ریسلرز سے معاہدے پر دستخط بھی کر لیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *