Home / News / Showbiz News / نواز الدین صدیقی کو اداکاری کا شوق نہیں بلکہ ایک لڑکی فلمی دنیا میں لیکر آئی۔۔برسوں بعد حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

نواز الدین صدیقی کو اداکاری کا شوق نہیں بلکہ ایک لڑکی فلمی دنیا میں لیکر آئی۔۔برسوں بعد حیرت انگیز راز سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کبھی کبھی شنوائی کا وقت ہوتا ہے اور کہی ہوئی بات پوری ہوجاتی ہےایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ بھی ہوا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ وہ فلموں میں اداکاری کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے گائوں کی ایک لڑکی کو سبق سکھانے کیلئے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی اپنی نئی فلم ’’بابو موشائی بندوق باز‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے ۔نواز نے اپنی زندگی کا ایک اور دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ پہلے

ہرگھرمیں ٹی وی نہیں ہوتا تھاسب گاؤں والے ایک ہی جگہ پر ٹی وی دیکھنے کے لیے اکٹھا ہوتے تھے میں بھی وہاں جاتا تھا ہمارے گاؤں کی ایک لڑکی بھی ٹی وی دیکھنے آتی تھی ہم دونوں ٹی وی کم ایک دوسرے کو زیادہ دیکھتے رہتے تھے، ایک دن میں نے ہمت کرکے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کو 4 سال سے دیکھ رہے ہیں چلو کچھ بات کرتے ہیں جس پر لڑکی نے بات کرنے سے منع کردیا مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اسے کہا ایک دن آئے گا جب میں ٹی وی میں آؤں گا اس وقت تم سمجھوگی اور آج میں فلم اسٹار ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ وہ لڑکی اب کہاں ہے لیکن وہ میری پہلی محبت تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *