Home / News / Breaking News / این اے 120 : تحریک انصاف کی امیدوار نے اچانک کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ، پارٹی رہنما بھی حیران رہ گئے

این اے 120 : تحریک انصاف کی امیدوار نے اچانک کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ، پارٹی رہنما بھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک )لاہور سے حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کورنگ امیدوار عندلیب عباس نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا امیدوار چار بجے تک جمع کروائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی لے سکتے تھے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی
چیمپینز ٹرافی میں اے بی ڈویلییئرز اور ویرات کوہلی پر سیلفی کا ”جادو“ چلانے والی زینب عباس اس وقت سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں اور بھارتی میڈیا بھی انہیں ”دشنام“ قرار دینے کی کوشش میں مصروف ہے تاہم بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءعندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔زینب عباس نے یونیورسٹی اور وارویک سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے اور نجی ٹی وی پر سپورٹس اینکر ہیں اور یہ اعتراف کرتی ہیں کہ کرکٹ ان کی زندگی ہے۔ وہ اس وقت چیمپینز ٹرافی 2017ءکی کوریج کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اے بی ڈویلیئرز اور ویرات کوہلی کیساتھ سیلفی لی تو وہ دونوں ہی اپنے اپنے میچوں میں 0 پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بھارتی میڈیا نے حیران کن طور پر یہ دعویٰ کر دیا کہ وہ جس کیساتھ بھی سیلفی لیتی ہیں اس پر ”شراپ“ آ جاتا ہے۔زینب عباس نے گزشتہ عید کے موقع پر جب اپنی والدہ عندلیب عباس اور فیملی کے دیگر اراکین کیساتھ تصویر اتار کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تو دیکھنے والے حیران رہ گئے اور پوچھنے لگ گئے کہ آخر ان دنوں کا کیا رشتہ ہے جس پر عندلیب عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ”یہ میری بیٹی ہے۔“زینب عباس پاکستان کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، شاہد خان آفریدی ، محمد عامر اور رمیز راجہ سمیت کئی معروف کرکٹرز کے انٹرویوز کر چکی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

photo

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *