Home / Sports News / شاہد آفریدی پی سی بی کی فیرویل تقریب میں شرکت کے لئے رضا مند ، کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا

شاہد آفریدی پی سی بی کی فیرویل تقریب میں شرکت کے لئے رضا مند ، کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیرویل تقریب میں شرکت کرنے کے لیے رضامند ہوگئے، آل رائونڈر نے اپنے فیصلے سے کرکٹ بورڈ کا آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سابق کپتانوں شاہد آفریدی ، مصباح الحق اور یونس خان کیلئے الوداعی تقریب کا اعلان کیا ہے جو ورلڈ اولیون کے دورہ پاکستان کے دوران 14 ستمبر کو ہوگی ۔تاہم شاہد آفریدی نے پی سی بی کی الوداعی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔بوم بوم افریدی اور پی سی بی کے درمیان مذاکرت

کامیاب ہوگئے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی پی سی بی کی فیرویل تقریب میں شرکت کے لیے رضامند ہوگئے۔ آل رائونڈر نے کرکٹ بورڈ حکام کو اپنے فیصلے سے اگاہ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور سابق کپتان کے درمیان گزشتہ روز رابطہ ہوا تھا اور نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کو فیرویل میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پی سی بی کی الوداعی تقریب کا مقصد سابق سٹار کرکٹرز کی ملک کے لئے خدمات کا اعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *